Live Updates

مریم نوازنے تمام دستاویزات بینک ٹرانزیکشن ،سیل ڈھیل اورسرٹیفکیٹس عدالت میں جمع کرادی ہیں ، مریم اورنگزیب

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے ثبوت طلب کئے توعمران خان کاعدالت میں بیٹھنامشکل ہوگیا،اورباہرچلے گئے ملک میں خواتین ووٹرزکی تعدادبڑھانے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 24 جنوری 2017 23:46

مریم نوازنے تمام دستاویزات بینک ٹرانزیکشن ،سیل ڈھیل اورسرٹیفکیٹس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نوازنے تمام دستاویزات بینک ٹرانزیکشن ،سیل ڈھیل اورسرٹیفکیٹس عدالت میں جمع کرادی ہیں ،مگرجب عدالت نے عمران خان کے وکیل سے ثبوت طلب کئے توعمران خان کاعدالت میں بیٹھنامشکل ہوگیا،اورباہرچلے گئے ،ملک میں خواتین ووٹرزکی تعدادبڑھانے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔

منگل کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان کے سپریم کورٹ میں دیرسے آنے کے باعث شیری مزاری نے مجھے کھانے کوٹافی دی ،جب عمران خان موجودہوتے ہیں پھرسلام کرنابھی گوارہ نہیں کرتی ،بہرحال ٹافی دینے پرشیری مزاری کاشکریہ اداکرتی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ مریم نوازتمام دستاویزات بینک ٹرانزیکشن سیل ڈیڈاورسرٹیفیکٹس عدالت میں جمع کرادیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اورہم اپنے کیس کابھرپورطریقے سے دفاع کررہے ہیں ۔عمران خان بغیرثبوت ہم پرالزامات عائدکرنادرست نہیں ہے ،تحریک انصاف کے لوگ جتنی باتیں عدالت کے باہرکرتے ہیں وہ تمام باتیں عدالت میں کیوں نہیں کرتے ہیں ،جب عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل سے الزامات کے ثبوت طلب کئے جاتے ہیں عمران خان عدالت میں بیٹھنامشکل ہوجاتاہے اورعدالت سے باہرچلے جاتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ عدالت کاجوبھی فیصلہ آئے گااسے قبول کریں گے ،مگرعمران خان اپنے تمام الزامات پریوٹرن لے لیتے ہیں۔الیکشن کمیشن میں عمران خان کے وکیل نے غیرمشروط معافی مانگی پھرکہتے ہیں کہ عمران نے نہیں بلکہ وکیل نے معافی مانگی ۔نجم سیٹھی کے خلاف 35پنچررکے الزامات لگائے پھران سے معافی مانگی ۔تحریک انصاف کواحتساب کی بات نہیں کرنی چاہئے ،خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن پرتالالگایاجاچکاہے ۔

عمران خان اورجہانگیرترین نے اپنے کیسزمیں اس لئے لیاہواہے ۔مریم اورنگزیب نے مزیدکہاکہ وفاقی حکومت ملک میں خواتین ووٹروں کی تعدادبڑھانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کراقدامات کررہی ہے ۔وزیرقانون زاہدحامد پارلیمنٹ میں خواتین ووٹروں کی تعدادبڑھانے کیلئے بل پیشکرچکے ہیں ۔(یاسرعباسی)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :