سعودی حکومت کا تحفظِ حرمین شریفین کا تحفظ ہے،صرف مکہ مدینہ نہیں پوری سرزمینِ حجاز میں امن وقت کی اہم ضرورت ہے

منگل 24 جنوری 2017 23:46

سعودی حکومت کا تحفظِ حرمین شریفین کا تحفظ ہے،صرف مکہ مدینہ نہیں پوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) حرمین کے دفاع کے لیے پوری پاکستانی قوم سعودی حکومت کی پشت پر ہے،پاکستان کا بچہ بچہ حرمین کے لیے اپنی جان دینے کے لیے تیار ہے، سعودی حکومت کا تحفظِ حرمین شریفین کا تحفظ ہے،صرف مکہ مدینہ نہیں پوری سرزمینِ حجاز میں امن وقت کی اہم ضرورت ہے ،شاہ سلمان کی قیادت میں اسلامی عسکری اتحاد کے ذریعے آنے والے دور کے چیلنجز سے نبرد آزماہونا ممکن ہو گا ،اسلامی عسکری اتحاد کی قیادت محفوظ اور بہتر پاکستان کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مولانا محمد حنیف جالندھر ی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم حرمین شریفین کے دفاع کے لیے سعودی حکومت کی پشت پر ہے، پاکستان کا بچہ بچہ حرمین کے دفاع کے لیے اپنی جان تک دینے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سعودی حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا یا سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی دراصل حرمین شریفین کو عدم استحکام اور بدامنی سے دوچار کرنے کے مترادف ہو گا اس لیے ہم ایسی کوئی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا صرف مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہی نہیں بلکہ پوری سرزمین ِحجاز میں قیام امن حرمین کی سلامتی کے لیے لازم ہے۔ جب بھی حرمین شریفین کے دفاع کی ضرورت پڑی تو لبیک اللہم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے پاکستانی قوم حرمین شریفین کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑی ہوگی ۔حاضرین نے مولانا جالندھری کے ولولہ انگیز خطاب کے دوران ہاتھ فضا میں بلند کرکے حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔

ان کے خطاب کے دوران کانفرنس کے شرکاء میں غیر معمولی جوش وخروش دیکھنے میں آیا ۔مولانا جالندھری نے عربی اور اردو زبانوں میں اپنے خطاب کے دوران شاہ سلمان کی طرف سے تشکیل دئیے گئے اسلامی عسکری اتحاد کو وقت کاتقاضہ اور مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزماہونے کا باعث قرار دیا اور کہا کہ اس اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پاکستان کے بہتر اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اور اس اتحاد کی قیادت پاکستان کے حصے میں آنا پوری قوم کا اعزاز ہی

متعلقہ عنوان :