رحمان بھولا کا جے آئی ٹی کے سامنے بلدیہ فیکٹری جلانے کا اعتراف
کیمیکل پھینک کر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی، رحمان عرف بھولا کا چودہ افراد کو قتل کرنے کا انکشاف
منگل 24 جنوری 2017 23:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) کراچی میں سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا سے جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل کر لی گئی۔ ملزم رحمان بھولا نے جے آئی ٹی کے سامنے بلدیہ فیکٹری جلانیکا اعتراف کر لیا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم رحمان عرف بھولا نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کیمیکل پھینک کر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی، جبکہ رحمان عرف بھولا نے چودہ افراد کو قتل کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے اور بھتہ نہ دینے پر کئی افراد کو قتل بھی کیا۔
ملزم نے بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن میں بھتے کا منظم نیٹ ورک چلانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق رحمان بھولا کی گرفتاری دو مقدمات میں ڈالی جا چکی ہے جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ جلد اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو بینکاک سے گرفتار کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.