باغیوں اور حکومتی فوج کے درمیانیمنی پورٹ پر قبضے کی لڑائی میں40 افراد ہلاک
لڑائی میں 28 باغیوں سمیت 12 حکومت نواز جنگجو ہلاک ہوئے ، فسادات میں ہلاک افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی
منگل 24 جنوری 2017 23:41
(جاری ہے)
ہلاکتوں کے اضافے کے باوجود حوثی اس وقت بھی مخا شہر کے وسط میں موجود ہیں'۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری رہنے والی اس لڑائی میں 28 باغیوں سمیت 12 حکومت نواز جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد ان فسادات کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ حوثی قبائل نے ستمبر 2014 میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کی فوج کے تعاون سے دارالحکومت صنعا میں قبضے کے بعد اپنے اثر رسوخ کووسیع کرتے ہوئے مخا شہر کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا تھا۔دوسری جانب سعودی اتحادی افواج کی مدد سے یمنی صدر ابی درابو نے 7 جنوری کو ساحلی علاقے کے کنٹرول کو حاصل کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔یمن کا ساحلی شہر مخا اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں سے بحیرہ احمر کا رابطہ بحیرہ ہند سے ہوجاتا ہے۔فوج کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کے خلاف اتحادی فوجیوں نے فائٹرجیٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے شدید نقصان پہنچایا ہے لیکن اتحادیوں کے شدید حملوں کے باوجود دارالحکومت صنعا اب بھی باغیوں کے قبضے میں ہے جبکہ بحیرہ احمر کا 450 کلو میٹر کا ایک بڑا علاقہ بھی ان کے کنٹرول میں شامل ہے۔حکومتی افواج کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ باغیوں کا میدی اور سعودی سرحد سے متصل علاقوں سمیت پورے ساحلی علاقے سے صفایا کیا جائے۔واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ مارچ 2015 میں اتحادی فوجیوں کی جانب سے شروع کی جانے والی لڑائی میں اب تک 7ہزار400 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوارڈینیٹر جمی مک گولڈرک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ہلاک ہونے والے عام لوگوں کی تعداد 10 ہزار ہوسکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.