Live Updates

عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے کیسوں میں حکم امتناع لیا ہوا ہے ، مریم نواز کی بینک ٹرانزکشن ، سیل ڈیڈ اور ویلتھ سرٹیفکیٹس سمیت تمام کاغذات عدالت میں جمع کرا دیے گئے ہیں ،عمران خان کو صرف الزام لگانا آتا ہے ، ثبوت کی بات آتی ہے تو ان کا عدالت میں بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 24 جنوری 2017 23:39

عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے کیسوں میں حکم امتناع لیا ہوا ہے ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے کیسوں میں حکم امتناع لیا ہوا ہے ، مریم نواز کی بینک ٹرانزکشن ، سیل ڈیڈ اور ویلتھ سرٹیفکیٹس سمیت تمام کاغذات عدالت میں جمع کرا دیے گئے ہیں ،عمران خان کو صرف الزام لگانا آتا ہے ، ثبوت کی بات آتی ہے تو ان کا عدالت میں بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے ، تحریک انصاف کو احتساب کی بات کرنی ہی نہیں چاہیے کیونکہ کے پی کے میں احتساب کمیشن کو تالا لگا ہوا ہے ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آج کا بیان ایک اور یوٹرن ہے ، تحریک انصاف کو احتساب کی بات ہی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ کے پی کے میں احتساب کمیشن کو تالے لگے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل سے غیر مشروط معافی مانگی ،مریم نوازکی بینک ٹرانزکشن اور سیل ڈیڈ عدالت میں جمع کرا دیے گئے ،عمران خان صرف الزام لگاتے ہیں ان کے پاس ثبوت نہیں ہوتے ، ثبوت کی بات آنے پر ان کا عدالت میں بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں تمام دستاویزات ہم نے جمع کروائیں اور کیس بھی ہم ہی لڑ رہے ہیں ،عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے کیس پر حکم امتناع لیا ہوا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات