وائس چیئرمین اتحادکا واسا بلوں میں 60 فیصد اضافے پر تشویش کا اظہار

منگل 24 جنوری 2017 23:33

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)وائس چیئرمین اتحاد( میونسپل کارپوریشن) راولپنڈی کے سربراہ اور مسلم لیگی راہنماء مقبول احمد خان نے واسا کی طرف سے صارفین کے بلوں میں 60 فیصد اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پانی بلوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

حلقہ پی پی 12 کے وائس چیئرمینوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے مقبول احمد خان نے کہا کہ نے کہا کہ واسا نے اے بی سی کیٹیگری کی تحت سنگل،ڈبل اور ٹرپل سٹوری کے حساب سے پانی کے بلوں میں تقریبا 60فیصد اضافہ کیا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب حکومت ہر سال واسا کو سبسٹڈی کے طور پر 15 کروڑ روپے کی خطیررقم فراہم کررہی ہے تاکہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جاسکے اس لیے واسا حکام بلوں میں بے تحاشا اضافے کی بجائے عوام کو بہتر اور معیاری سروسز کی فراہمی پر زیادہ توجہ دیں۔