آئندہ 2سالوں میں تعلیمی معیار کو مز ید بلند کرنے کیلئے کام کیا جائے گا، چوہدری سلیمان نواز

منگل 24 جنوری 2017 23:31

خان پور ۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)آئندہ 2سالوں میں تعلیمی معیار کو مز ید بلند کرنے کے لیے کام کیا جائے گا، طلباء کو عالمی سطح کے برابر سہولیات مہیا کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، طلباء کو سمارٹ بورڈ ز ،ایل سی ڈیز اور لیپ ٹاپ کے ذریعے تعلیم دی جائے گی، سرکاری تعلیمی اداروں میں پرائیویٹ اداروں سے زیادہ سہولتیں دینا مسلم لیگ ن کا مشن ہے، ان خیالات کاا ظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما چوہدری سلیمان نواز نے خان پور ،لیاقت پور ،باغو بہار ،نواں کوٹ اور سہجہ کے طلباء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر مرزا احمد علی ،تحصیل انفارمیشن سیکرٹری رفاقت علی ،کاشف چوہدری ،ریحان کورائی ،ندیم جٹ ،فرحان بلوچ ،گڈو جٹ ،عباس عباسی ،علی رضا جٹ ،باقر عباسی ،دلدار عباسی ،رانا نوید اسلام ،نومی جٹ ،آصف مغل ،ملک احمد ،سردار جیلانی گھلیجہ ،عباس خان جسکانی ،حاجی اسلم خان رند ،جام ایوب نواز بھٹہ ،شیخ انعام الرحمن اور دیگر ملاقات میں موجود تھے ۔