گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن نصیرآباد کے انتخابات میں مٹھاخان رندگروپ نے میدان مارلیا

منگل 24 جنوری 2017 23:23

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن ضلع نصیرآباد کے انتخابات میں مٹھاخان رندگروپ قلم دوات پینل نے میدان مارلیا خان محمد سیال صدر، سردارذادہ بیبرک خان عمرانی جنرل سیکریٹری ،اوربابوعبدالطیف کھوسہ چیئرمین نوسو چارووٹ لیکر منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل تختی پینل کے امیدوارحاجی فیض محمد سرپراہ تین سو ستائیس ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جی ٹی اے نصیرآباد کے الیکشن چیئرمین الیکشن کمیٹی محمد نواز جتک ،اورممبران محمد اسماعیل مینگل،اورامان اللہ بڑیچ کی نگرانی میں منعقدہ ہوئے ضلع بھرمیں نوپولنگ اسٹیشنیں قائم کی گئیں جہاں صبح نوبجے سے شام چاربجے تک اساتذاہ نے اپنا حق رائے دیہی استعمال کیا الیکشن میں قلم دوات پینل اورتختی پینل امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ تھا چیئرمین الیکشن کمیٹی محمد نوازجتک نے زرلٹ کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ قلم دوات پینل کے صدارتی امیدوارخان محمد سیال نے نوسوچارووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ ان کے مدمقابل تختی پینل کے امیدوارحاجی فیض محمد سرپراہ نے تین سوستائیس ووٹ حاصل کئے انہوںنے کہاکہ الیکشن صاف شفاف جمہوری اندازمیں منعقدہ ہوئے اوراساتذاہ نے بھرپوراندازسے الیکشن میں حصہ لیاامید ہے کہ نو منتخب صدرخان محمد سیال اساتذاہ کوساتھ لیکرچلیں گے اوران کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نومنتخب صدرحاجی محمد سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج اساتذاہ نے حق وسچ کا ساتھ دے کر جو تاریخ رقم کی ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور میں بحیثیت صدرجو مجھے ذمہ داری سونپی گئی ہے اساتذاہ کے حقوق اورفلاح وبہبودکیلئے تمام تروسائل کو بروئے کارلائوں گا جبکہ حاجی فیض محمد سرپراہ نے کہاکہ ہارجیت الیکشن کا حصہ ہے مگراساتذاہ کے حقوق کیلئے ہم سب جی ٹی اے کے پلیٹ فارم پرمتحدہ ومنظم ہیں سب ملکر اساتذہ کے جائز مسائل اورحقوق کیلئے اپنا سفرجاری رکھیں گے۔