برطانوی ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کا اینٹی کرپشن ہیڈکواٹرزپنجاب کا دورہ

منگل 24 جنوری 2017 23:12

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) برطانوی ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد نے اینٹی کرپشن ہیڈکواٹرزپنجاب کا دورہ کیا اوراینٹی کرپشن حکام سے ملاقات کی۔برطانوی ہائی کیشن کے وفد میں ڈاکٹر مارک شا، طارق محمود اورمحمد علی نیکوکارا شامل تھے جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے وفد کی قیادت سیکریٹری سروسز فرحان علی خواجہ نے کی ۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) مظفر علی رانجھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ندیم سرور، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ، ڈائریکٹر لاء، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اورمتعلقہ شعبوں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت اینٹی کرپشن کے محکمے کو ایک فعال ، متحرک اورخودمختار تفتیشی ایجنسی بنانے کیلئے پر عزم ہے اوراس مقصد کیلئے اینٹی کرپشن کے افسران اورتفتیشی عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی وفد کے ارکان نے سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن افسران اورتفتیشی عملے کوجدید اورپیشہ وارانہ انداز میں تفتیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برطانوی ادارہ (DFID)اس ضمن میںمعاونت کرے گا اوراینٹی کرپشن افسران اورعملہ کی پیشہ وارارنہ تربیت برطانوی کے بہترین تفتیشی اداروں اورماہرین سے کرائی جائے گی ۔ برطانوی حکومت اینٹی کرپشن افسران اورعملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام ترتیب دے گی اورمرحلہ وار پروگرام کے تحت اینٹی کرپشن کے تمام افسران اورعملے کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) مظفر علی رانجھا نے وفد کوبتایا کہ اینٹی کرپشن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے سے نہ صرف، انکوائریوں ، تفتیش اور مقدمات کے طریقہ کارمیں شفافیت پیداہوئی ہے بلکہ مانیٹرنگ کا بھی جامع طریقہ کار شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کے معاملات میں بہتری لانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی، تفتیش کا جدید طریقہ کار اورنئی جہتیں متعارف کرائی جائیں رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :