قلات، برف باری اور بارشیں ، محکمہ صحت کے تمام اہلکاروں ڈاکٹرز پیرامیڈیکس ہیلتھ ورکرز کی چھٹیاں منسوخ

منگل 24 جنوری 2017 23:11

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر حفیظ الرحمان محمد شہی نے برف باری اور بارشوں کے موجودہ ایمر جنسی کے پیش نظر محکمہ صحت کے تمام اہلکاروں ڈاکٹرز پیرامیڈیکس ہیلتھ ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کرکے ان کو اپنے جائے تعیناتی پر چوبیس گھنٹے حاضر رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہیکہ اہلکاروں کی غیر حاضری پر سخت کاروائی کی جائے گی اواس سلسلے میں ر آعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہیں جبکہ ائے ڈی ایچ او خالق آباد ڈاکٹر اقبال اور ائے ڈی ایچ او سوراب ڈاکٹر بشیر احمد مینگل کو انچارج مقرر کردیا گیا ہیں کہ وہ تمام ہیلتھ مراکز کی سخت نگرانی کریں دوسری طرف ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر قلات آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہیں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں متاثرہ مریض اور دیگر فون نمبر 0844210403 پر رابطہ کر سکتے ہیں گزشتہ روز دو میڈیکل ٹیموں نے کپوتو کاریز یوسفی اور دیگر علاقوں میں مرد و خواتین بچوں کو مختلف موسمی بیماریوں کے حوالے سے ادویات اور ویکسین کی۔

متعلقہ عنوان :