وزیر اعلیٰ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کی ماہ دسمبر6 201 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

منگل 24 جنوری 2017 23:01

وزیر اعلیٰ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کی ماہ دسمبر6 201 کی ماہانہ ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کی جانب سے ماہ دسمبر6 201 کی جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص اور ویکسینیشن کے تقریباً38خصوصی کیمپ لگائے گئے اس کے ساتھ پروگرام منیجر ڈاکٹر عبدالخالق شیخ کی ہدایت پر سندھ بھر میں 76 سے زائدہیپاٹائٹس مراکزمیں13243اور کیمپس کے ذریعے 19939 افراد کو ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے جبکہ4064 افراد کے خون کے نمونے لیے گئے اس طرح ماہ دسمبر 2016میں تقریباً33182افراد کو ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹری صحت سند ھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچہو کی خصوصی ہدایات پر ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر آگاہی سیمینار بھی منعقد کیے گئے تمام کیمپ کی نگرانی متعلقہ اضلاع کے مانیٹرنگ آفیسرز نے کی ۔

/nri/asr 2043

متعلقہ عنوان :