وفاقی وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات ، مشرقی سرحدوں کی حفاظت، بارڈر مینجمنٹ اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں بات چیت

رینجرز نے فوج اور پولیس کے ساتھ ملکر جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں ،دور حاضر کے تقاضوں اور اندرونی سیکیورٹی کو مدنظررکھتے ہوئے رینجرز کی استعدادکار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے، چوہدری نثار کی میجر جنرل اظہر نوید حیات سے گفتگو

منگل 24 جنوری 2017 22:49

وفاقی  وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات ، مشرقی سرحدوں کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے ملاقات کی ۔ وزیرِداخلہ نے میجر جنرل اظہر نوید کو بطور ڈی جی رینجرز پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد دی ۔ملاقات میں مشرقی سرحدوں کی حفاظت، بارڈر مینجمنٹ اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ رینجرز نے فوج اور پولیس کے ساتھ ملکر جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں ۔ دور حاضر کے تقاضوں اور اندرونی سیکیورٹی کو مدنظررکھتے ہوئے رینجرز کی استعدادکار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے اور انکی تربیت جدید خطوط پر استوار کی جائے تاکہ وہ موجودہ اور ہر آنے والے چیلنج کا احسن طریقے سے مقابلہ کر سکیں، اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں رینجرز کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔(رڈ)