پاکستانی بچوں کی بھارتی جیل میں قید سے متعلق آگاہ ہیں ، یہ معاملہ پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی حکام سے اٹھایا ہے

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا بیان

منگل 24 جنوری 2017 22:49

پاکستانی بچوں کی بھارتی جیل میں قید سے متعلق آگاہ ہیں ، یہ معاملہ پاکستانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی بچوں کی بھارتی جیل میں قید سے متعلق آگاہ ہیں ، یہ معاملہ پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی حکام سے اٹھایا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی بچوں کی بھارتی جیل میں قید سے متعلق آگاہ ہیں ۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے معاملہ بھارتی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے ۔ قانون ٹیم کیس میں مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر حکام بچوں سے بھی ملاقات کر چکے ہیں ۔ اس معاملے میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :