وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کا کمشنرملتان ڈویڑن کیپٹن (ر) اسد اللہ خان کو زبردست خراج تحسین

کمشنر ملتان ڈویژن نے ایک کارکن بن کر ملتان میٹرو بس منصوبے پر کام کیا جو سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کرتے ہیں وہی لوگوں کی دعائیں اور پیار و محبت سمیٹے ہیں،وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلی پنجاب کی بھی شاباش

منگل 24 جنوری 2017 22:46

وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کا کمشنرملتان ڈویڑن کیپٹن (ر) ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میٹرو بس سسٹم کی تکمیل پر کمشنر ملتان ڈویڑن کیپٹن (ر) اسد اللہ خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ کمشنر ملتان ڈویڑن نے ایک کارکن بن کر ملتان میٹرو بس منصوبے پر کام کیا جو سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کرتے ہیں وہی لوگوں کی دعائیں اور پیار و محبت سمیٹے ہیں۔

وزیر اعظم نے اسداللہ خان کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمشنر ملتان ڈویطن کیپٹن (ر) اسدا للہ خان نے دن رات کام کیا اور ایک میگا پراجیکٹ کو مکمل کر دکھایا جس پر میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹ کی بھی تعریف کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملتان میٹرو بس سسٹم لاہور اور راولپنڈی۔

اسلام آباد میٹرو بس سسٹم سے کوالٹی کے لحاظ سے بہت بہتر ہے۔ لاہور اور راولپنڈی۔اسلام آباد کے منصوبے میں حاصل ہونے والے تجربے سے بھرپور استفادہ حاصل کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہی قومیں ہمیشہ آگے بڑھتی ہیں جو مواصلات کے ذرائع بناتی ہیں تاکہ عوام وقت پر اپنے کام کاج اور منزل پر پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ وقت ہی ترقی کی کنجی ہے۔