پنجاب فوڈ اتھارٹی اوروزیر خوراک کے چھاپے،بیکری، ناقص مصالحے بنانے والی 2فیکٹریاں سیل

200من ناقص مصالحے تلف، فریسکو ڈیری کی پروڈکشن میعار کے مطابق نا ہونے پربند گوجرانوالہ، ملتان ، فیصل آباد میںبھی کاروائیاں، متعدد کو جرمانے،وارننگ نوٹس جاری

منگل 24 جنوری 2017 22:44

پنجاب فوڈ اتھارٹی اوروزیر خوراک کے چھاپے،بیکری، ناقص مصالحے بنانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میںعلامہ اقبال اور گلبر گ ٹائون کی ٹیم نے وزیر خوراک بلال یٰسین کے ہمرا ہ ا وکاڑہ ڈسٹرکٹ میں کارروائی کرتے ہوئے معروف بیکری کے پروڈکشن یونٹ کواحاطے میں انتہائی ناقص صفائی کے حالات، فرش پرفوڈ پراسیسنگ، نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال ،گندی مکسر مشینوںاورکھانے پینے کی اشیاء پر مکھیوں کی بھرمار پر سربمہر کر دیا۔

ضلع ساہیوال کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے فریسکوڈیری پوائنٹ کو احاطے میں گندگی، دودھ کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، گندی مشینری، دودھ بیچنے سے پہلے ہی اس میں سے کریم نکالنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے حالات کی درستگی تک یونٹ کی پروڈکشن روک دی ۔

(جاری ہے)

مزید کاروائی کرتے ہوئے ناقص مصالحہ جات کی 2فیکٹریوں کو سیل کر تے ہوئے 200من سے زائد ناقص مصالحے تلف کر دیے گئے۔

داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کوزی حلیم کو احاطے میں صفائی کے ناقص حالات ،کھلے گندے کوڑا دانوں،احاطہ میں فالتو سامان اور فالتو کپڑوں کی موجودگی آٹے کو پائوںکی سطح پر رکھنے کی وجہ سے 5ہزار روپے جرمانہ کیا۔ گو جرانوالہ کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے حاجی محمد حسین سویٹس اینڈ بیکرز، بسم اللہ مِلک شاپ اینڈ سویٹ ہاؤس، نیو طبق فش کارنر کو ناقص صفائی اور نوٹس پر عمل نا کرنے پر سیل کردیا جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں36 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ اور 22ہزار کے جمانے کرنے کے ساتھ انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی۔

ملتان کی ٹیم نے ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سٹی فوڈ کو3ہزار جرمانہ کیا جبکہ مختلف جگہوں پر 26 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ جاری کی۔

متعلقہ عنوان :