شاہد آفریدی فائونڈیشن نے دبئی کی جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کام شروع کردیا

پہلے مرحلے میں 30 پاکستانیوںکو رہائی ملی ، دوسرے مرحلے میں کو ملے گی

منگل 24 جنوری 2017 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) شاہد آفریدی فائونڈیشن نے دبئی کی جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کام شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں 30 پاکستانیوںکو رہائی ملی جبکہ دوسرے مرحلے میں 100 پاکستانیوں کو رہائی ملے گی۔ منگل کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی فائونڈیشن کے دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی کی جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف خلفان تمیم سمیت دبئی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستانیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا۔ جس کے باعث پہلے مرحلے میں تیس پاکستانیوں کو دبئی کی جیلوں سے رہائی مل گئی جبکہ گلے مرحلے میں 100 پاکستانی دبائی کی جیلوں سے رہا ہوجائیں گے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کاغذی کارروائی کی وجہ سے مزید پاکستانیوں کی رہائی میں تاخیر ہورہی ہے پاکستانیوں کی رہائی تعاون کرنے پر دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف خلفان تمیم کا شکرگزار ہوں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :