جمہوریت میں اختیارات کوایک جگہ پرنہیں ،تقسیم کئے جاتے ہیں،پرویزخٹک

صوبائی حکومت نے جو نعرہ لگایاتھا اس پر عمل درآمد کررہی ہے اگرکسی کواس سے اختلاف ہوا تو بل میں ترامیم لائی جاسکتی ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

منگل 24 جنوری 2017 22:05

جمہوریت میں اختیارات کوایک جگہ پرنہیں ،تقسیم کئے جاتے ہیں،پرویزخٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاکہ جمہوریت میں اختیارات کوایک جگہ پرنہیں بلکہ تقسیم کئے جاتے ہیں تمام اختیارات اپنے پاس نہیں رکھناچاہتاہے صوبائی حکومت نے جو نعرہ لگایاتھا اس پر عمل درآمد کررہی ہے اگرکسی کو پولیس بل اختلاف ہوا تو اس میں ترامیم لائی جاسکتی ہیں۔ عوام ہمیں نظام بنانے کیلئے ووٹ دیتے ہیں یہاں حکومت اور سیاست میں ڈرامے کئے جاتے ہیں پہلے پولیس کی سیاسی امور پرتبادلے کئے جاتے ہیں اس بل کی منظوری سے پولیس کو مکمل طورپر آزادکیاگیاہے اسمبلی اجلاس کے دوران پولیس بل پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ پولیس کیخلاف شکایات ڈسٹرکٹ ،ڈویژنل اور صوبائی لیول پر سیفٹی کمیشن کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پولیس کوشتربے محاربھی نہیں چھوڑاہے بلکہ ترمیم کے ذریعے اس بات کی منظوری دی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ خودبھی انکوائری کرسکتاہے جمہوریت میں اختیارات کوایک جگہ پرنہیں بلکہ تقسیم کئے جاتے ہیں تمام اختیارات اپنے پاس نہیں رکھناچاہتاہے صوبائی حکومت نے جو نعرہ لگایاتھا اس پر عمل درآمد کررہی ہے اگرکسی کواس سے اختلاف ہوا تو اس میں ترامیم لائی جاسکتی ہیں۔

بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر مولانالطف الرحمن نے کہاکہ پولیس بل میں بہت سارے مقامات پر سقم ہیں بھرتی اورخرچہ صوبائی حکومت برداشت کرتی ہے لیکن ترقی پر پولیس کے اختیارات وفاق کے پاس چلے جاتے ہیں اس بل سے صوبائی خودمختاری کو چیلنج کیاگیاہے آئی جی کے مکمل بااختیارہونے کیخلاف ہیں اور عوامی نمائندں کو اس کے اوپرنگرانی کرنی چاہئے ،ن لیگ کے سرداراورنگزیب نے کہاکہ عجلت میں بل پاس کرنے سے مشکلات آئینگی عجیب بات ہے کہ صوبائی خودمختاری کیلئے لڑنے کے بجائے صوبائی حکومت واپس اختیارات مرکزکودے رہی ہے اے این پی کے سرداربابک نے کہاکہ پولیس کو سروس سٹرکچر دینے کے بجائے فردواحدکوتمام اختیارات دئیے گئے ہیں اس بل کی منظوری سے وزیراعلیٰ خوداپنے اوپرعدم اعتماد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ایس ڈی ایس پی کو اپنے عہدے پر پہنچنے کیلئے پبلک سروس کمیشن کے چار امتحانات دینے کوہونگے اگرایک شخص کوتمام اختیارات دینے تھے توپھردوسرے محکمے کے سیکرٹریز کو بھی اختیارات دئیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :