(ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ چور وں ،لیٹروں اور ٹھگوں کا ٹو لہ ہے‘اعجاز احمد چوہدری

نواز شریف کو وزیر اعظم کہتے ہو ئے مجھے شرم آتی ہے ، کرپٹ ،چور اور جھوٹا شخص ملک کا وزیر اعظم نہیں ہو سکتا

منگل 24 جنوری 2017 22:02

(ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ چور وں ،لیٹروں اور ٹھگوں کا ٹو لہ ہے‘اعجاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزیر اعظم کہتے ہو ئے مجھے شرم آتی ہے ، کرپٹ ،چور اور جھوٹا شخص ملک کا وزیر اعظم نہیں ہو سکتا، نواز شریف پانا مہ شریف بن چکے ہیں ،پانامہ کیس نے شریف فیملی کے طو طے اُڑا کر رکھ دیے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پانامہ کیس میں جلد دودھ کا دودھ اور پانی کاپا نی ہو نے والا ہے ، نواز شریف کے بچے کیسے ارب پتی بن گے خود نواز شریف کو بھی پتہ نہیں ہے ، (ن) لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، یہ اندر سے ہار چکے ہیں اور ان کے دن گنے جا چکے ہیں،عدالتوں کا مذاق اڑانا اور ان کو دھمکیاں دینا شریف برادان اور ان کے حواریوںکا پرانا وطیرہ رہا ہے ، خواجہ سعد رفیق بزدلوں کاسردار ہے اسے کرپشن کے تحفظ کا قلمدان سونپ دینا چا ہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ چور وں ،لیٹروں اور ٹھگوں کا ٹو لہ ہے، ، نواز شریف نے غیر ذمہ دار وزیر اور درباری بھر تی کررکھے ہیں، نواز شریف کی بربادی کے لیے خواجہ آصف ،طلال چوہدری ،رانا ثناء اللہ ،عابدشیر علی اور خواجہ سعد رفیق ہی کا فی ہیں ، پانامہ چور حکمرانوں کے چل چلائو کا وقت قر یب آن پہنچا ہے نواز شریف جتنا مر ضی بھاگ لے اب وہ احتسا ب کے شکنجے میں آ چکے ہیں جس سے ان کی جان خلا صی اتنی جلد ی نہیں ہو گی ۔

انہوںنے کہا کہ پانامہ چور حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو شدید نقصان پہنچا ہے ،کرپشن کے خاتمے اور پانامہ چوروں کے احتساب تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، ملک میں کرپشن اور حکمرانوںکی لوٹ مار کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری نہیںہو رہی، عمران خان 20 سالوں سے کہ رہے ہیں کے ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور کر پٹ ٹولہ کا احتساب کیا جا ئے اورغریب عوام کی لو ٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :