بلوچستان میں بچوں ،خواتین کی بڑی تعداد غذائی کمی کا شکار ہے،میر رحمت صالح بلوچ

صوبائی حکومت نے عالمی بینک کے تعاون سے سات اضلاع میں غذائی کمی کا شکار ماوں ،بچوں کے علاج ، سہولیات ،صحتمندانہ رویوں کے فروغ کیلئے نیوٹریش پروگرام کا آغاز کر دیا ہے،وزیر صحت بلوچستان

منگل 24 جنوری 2017 21:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد غذائی کمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کی ایک بڑی تعداد موت کے منہ میں چلی جاتی ہے اس مسئلے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے عالمی بنک کے تعاون سے پہلی بار بلوچستان کے سات اضلاع میں غذائی کمی کا شکار ماوں اور بچوں کے علاج ، سہولیات اور صحت مندانہ رویوں کے فروغ کیلئے نیوٹریش پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بات انہو ں نے منگل کو بلوچستان نیوٹریشن پروگرام کی ویب سائٹ کے افتتاح کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ عوام کو بہترصحت کی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد غذائی کمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کی ایک بڑی تعداد موت کے منہ میں چلی جاتی ہے اس مسئلے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے عالمی بنک کے تعاون سے پہلی بار بلوچستان کے سات اضلاع میں غذائی کمی کا شکار ماوں اور بچوں کے علاج ، سہولیات اور صحت مندانہ رویوں کے فروغ کے لیئے نیوٹریش پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر بلوچستان کے سات اضلاع میں چھ ماہ تک کی 21294، دو سال کی عمر کے 70981 اور پانچ سال تک کی عمر کے 204753 غذائی کمی کے شکار بچوں کو علاج کی سہولتات فراہم کی جائیں گیں اس کے علاوہ نیوٹریشن پروگرام کے سات اضلاع میں 60116 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں خون کی کمی کو دور کرنے کیلئے فولک ایسڈ اور فولاد کی گولیاںبھی دی جائیں گئیں۔

بلوچستان نیوٹریشن پروگرام کے صوبائی سربراہ ڈاکڑ فہیم خان نے صوبائی وزیر صحت کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان نیوٹریشن پروگرام کی ویب سائٹ کا مقصد عوام کو پروگرام کی سرگرمیوں اور معلومات تک رسائی دینا شامل ہے۔ ڈاکٹر فہیم نے بتایا کہ نیوٹریشن پروگرام کی ویب سائٹ کا ایک اور اہم مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ عوام نیوٹرشن پروگرام سے متعلق اپنی تجاویز اور شکایات براہ راست اس ویب سائٹ پر درج کر سکیں ۔ نیوٹریشن پروگرام کے سربراہ نے صوبائی وزیر صحت کو بتایا کہ عوام کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے نیوٹریشن پروگرام کے صوبائی دفتر میں شکایت کے ازالے کا سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔