خلیل مہمند کیمرج سکول میں جشن عید میلاد النبیؐکی تقریب

منگل 24 جنوری 2017 21:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) خلیل مہمند کیمرج سکول بڈھ بیر میں جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام ادارے کے پرنسپل رضا خان نے کیا جبکہ سٹیج کی سجاوٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل مس عابدہ کی نگرانی میں مس زینت ، مس تہمینہ اور مس فوزیہ نے کی۔

(جاری ہے)

سکول ٹیچر محمد طاہر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ طالب علم مدثر نے نہایت خوش آوازی اور عقیدت کے ساتھ ایک خوبصورت نظم پڑھی۔

نعت خوانی کی سرپرستی شہزاد مجید نعت خوان اعظم نے کی ، جشن نعت خوانی میں سکول کے طلباء و طلبات نے بھی حصہ لیا ۔ تقریب کے اختتام پر خیرات اور شیرینی بانٹی گئی۔ چیئر مین سکول نے نعت خوانوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ شہزاد مجید نے ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کروائی۔

متعلقہ عنوان :