جاوید ہاشمی کی میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے خصوصی شکریہ ادا کیا

جب ہم نے پہلے موٹروے کاافتتاح کیا تھا تو تب بھی جاوید ہاشمی ساتھ بس میں سوار تھے‘وزیراعظم تقریب میں دیکھ کر خوشی ہوئی ،شہبازشریف

منگل 24 جنوری 2017 20:45

جاوید ہاشمی کی میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت،وزیراعظم اور ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے میٹروبس کی افتتاحی تقریب میں جاوید ہاشمی کی شرکت پرا ن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں اس تقریب میں شرکت کرنے پر جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ لاہور اور اسلام آبادموٹروے کاجب ہم نے افتتاح کیا تھا تو تب بھی جاوید ہاشمی ہمارے ساتھ بس میں سوار تھے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بھی جاوید ہاشمی کی تقریب میں شرکت پران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے آج خوشی ہورہی ہے کہ آج جاوید ہاشمی بھی ہمارے درمیان ہیں۔