پاکستان کا 2200 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ
میاں محمد ندیم منگل 24 جنوری 2017 18:19
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جنوری۔2017ء) پاکستان نے 2200 کلومیٹر تک پرواز کرنے والے پہلے ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والا ابابیل میزائل 2200 کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے۔آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب میزائل تجربے پر ماہرین اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ایئر چیف مارشل سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔پاکستان اپنی دفاعی استعداد میں بہتری اور اضافے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔(جاری ہے)
رواں برس 9 جنوری کو بھی پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل ’بابر تھری‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بابر تھری کروز میزائل کا تجربہ بحیرہ ہند کے خفیہ مقام پر کیا گیا، جس نے خشکی میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بھی پاکستان نے زمین اور سمندر میں 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل ”بابر ٹو“ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ کروز میزائل ”بابر ٹو“ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور نیویگیشن ٹیکنالوجی کا بھی حامل ہے، جبکہ یہ جی پی آر ایس نیویگیشن کی غیر موجودگی میں بھی اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.