خلیل مہمند کیمرج سکول میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریب کا انعقاد

منگل 24 جنوری 2017 20:20

خلیل مہمند کیمرج سکول میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریب کا انعقاد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) خلیل مہمند کیمرج سکول بڈھ بیر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک با برکت تقریب کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام ادارے کے پرنسپل رضا خان نے کیا ۔ جبکہ سٹیج کی سجاوٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل مس عابدہ کی نگرانی میں مس زینت ، مس تہمینہ اور مس فوزیہ نے کی۔ سکول ٹیچر محمد طاہر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ طالب علم مدثر نے نہایت خوش آوازی اور عقیدت کے ساتھ ایک خوبصورت نظم پڑھی۔

نعت خوانی کی سرپرستی شہزاد مجید نعت خوان اعظم نے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پشاور کے چیدہ چیدہ نعت خوان مرد و خواتین کو سکول میں دعوت دیکر روح پرور مجلس منعقد کی جس کی وجہ سے طلباء ، طلبات، اساتذہ کرام اور دیگر مہما نان گرامی عقیدت کے جذبہ سے نعرہ تکبیر الله اکبر کے نعرے بلند کرتے رہے۔ اس جشن نعت خوانی میں سکول کے طلباء و طلبات نے بھی حصہ لیا جن میں نجیب الله، سمیع سکندر،عائشہ، بشریٰ، مسکان، فاطمہ، مرویٰ، سمیرا، حاجرہ، سویرا، زیب ملک اور شمائلہ ملک قابل ذکر ہیں۔ تقریب کے اختتام پر خیرات اور شیرینی بانٹی گئی۔ چیئر مین سکول نے نعت خوانوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ شہزاد مجید نے ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کروائی۔

متعلقہ عنوان :