جان کیری نی فلسطینی اتھارٹی کو 22کروڑ 10لاکھ ڈالر کی منتقلی کی اطلاع وزارت خارجہ میں اپنا دفتر چھوڑنے سے چند لمحے قبل دی

منگل 24 جنوری 2017 20:00

جان کیری نی فلسطینی اتھارٹی کو 22کروڑ 10لاکھ ڈالر کی منتقلی کی اطلاع ..

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) سابق امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے اپنے اقتدار کے آخری گھنٹے میں کانگریس میں اپنی ہی جماعت کے ارکان کی مخالفت کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کو 22کروڑ 10لاکھ ڈالر کی منتقلی کی اطلاع وزیر خارجہ جان کیری نے وزارت خارجہ میں اپنا دفتر چھوڑنے سے چند لمحے قبل دی اور اس سلسلہ میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر 20جنوری کی تاریخ دررج ہے۔

(جاری ہے)

باراک اوباما کی انتظامیہ نے اسی تاریخ کو غیرملکی امداد کے لئے 6 ملین ڈالر، ماحولیات تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے پروگراموں کے لئے 4ملین ڈالر اور اقوام متحدہ کے لئے 1.225ملین ڈالر کا بھی اجراء کیا۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی مقتدرہ کے لئے امداد کی منظوری امریکی کانگریس نے 2015ء اور 2016ء کے بجٹ میں دی تھی لیکن بعض ارکان کانگریس نے فلسطین کی طرف سے عالمی اداروں کی رکنیت کی کوششوں پر اثرانداز ہونے کے لئے اس امداد کی فراہمی رکوا دی تھی۔ یہ امریکی امداد مغربی کنارے اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرگرمیوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :