شہبازشریف کاپرجوش خطاب،مخالفین پربھرپوروار

نوازشریف میرے بڑے بھائی ہیں،ہم ایک دوسرے کوشیشے کی طرح پہچانتے ہیں،وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان بھرمیں لگنے والے منصوبے بھی شیشے کی طرح شفاف ہیں،شہبازشریف کاخطاب،”نوازشریف اورشہبازشریف زندہ باد، دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا،شیرآیا،شیراک واری فیر“کے نعرے،شرکاء کے نعرے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 جنوری 2017 17:16

شہبازشریف کاپرجوش خطاب،مخالفین پربھرپوروار

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری2017ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان میٹروبس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران انتہائی پرجوش انداز میں خطاب کیا ۔وزیراعلیٰ کی تقریر کے دوران شرکاء ”وزیراعظم محمد نوازشریف زندہ باد “اور”وزیراعلیٰ شہبازشریف زندہ باد “کے ساتھ” دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا،شیر آیا“اور”شیر اک واری فیر“ کے نعرے لگاتے رہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں ایک موقع پر کہا کہ آج کل الزامات کی بوچھاڑ ہورہی ہے اورسب سے زیادہ کاروبار الزامات کی انہی فیکٹریوں میں ہورہا ہے ۔وزیراعلیٰ نے اربوں روپے کے قرض معاف کرانے ،ملازموں کے نام پر شےئرز خریدنے ،دھرنوں اورلاک ڈاوٴن کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں اورماضی میں مختلف منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیااورسب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایااورکہا کہ قومی دولت لوٹنے والے ان تمام لوگوں کوبھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگاتاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے اورملک آگے بڑھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف میرے بڑے بھائی ہیں اورہم میں احترام کا رشتہ ہمیشہ سے ہے اورہم نے احترام کا یہ رشتہ اپنے بزرگوں سے سیکھا ہے ۔میں اورمیرے بڑے بھائی نوازشریف ایک دوسرے کو شیشے کی طرح پہچانتے ہیں اوروزیراعظم کی قیادت میں پاکستان بھر میں لگنے والے منصوبے بھی شیشے کی طرح شفاف ہیں۔ میں اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ نوازشریف پر اگر ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو ذمہ دار میں ہوں گا۔

متعلقہ عنوان :