وزیراعظم نوازشریف کا تقریر کے دوران جاوید ہاشمی کا خصوصی ذکر

تقریب سے خطاب کے دوران شرکاء نے شیرآیا شیر آیا کے بلند و شگاف نعرے لگائے

منگل 24 جنوری 2017 16:33

وزیراعظم نوازشریف کا تقریر کے دوران جاوید ہاشمی کا خصوصی ذکر
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) وزیراعظم ملتان میٹرو بس کی افتتاحی تقریب کے دوران جاوید ہاشمی کا خصوصی ذکر کرتے رہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے میٹرو بس سروس کے افتتاح کے بعد بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کے دوران شرکاء نے شیرآیا شیر آیا کے بلند و شگاف نعرے لگائے جس پر وزیراعظم نوازشریف مسکراتے رہے ۔

(جاری ہے)

ملتان میں میٹرو بس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ انہیں جاوید ہاشمی کو ماشاء اللہ صحت مند اورتقریب میں موجود دیکھ کر بے پناہ خوشی ہوئی ہے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے موٹر وے کے افتتاح کی بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا خصوصی ذکر کیا ۔جاوید ہاشمی کے ذکر پر شرکاء نے تالیاں بجائیں۔ اس موقع پرسعید احمد خان منیس،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر ایک ساتھ بیٹھے تھے ۔