یو ایس ایڈ کے تحت تجارتی پالیسی کی تشکیل میں خواتین کی شرکت کے موضوع پر گول میز مذاکرہ کا انعقاد

پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر، شعبہ تعلیم اور تھنک ٹینک سے وابستہ خواتین کی شرکت ، مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیاگیا

منگل 24 جنوری 2017 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) یو ایس ایڈ کے پروجیکٹ پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹیوٹی (PREIA) کے تحت پاکستان کی تجارتی پالیسی کی تشکیل میں خواتین کی شرکت اور صنفی شمولیت کے موضوع پر گول میز مذاکرہ منعقدکیا گیا۔اجلاس میں پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر، شعبہ تعلیم اور تھنک ٹینک سے وابستہ خواتین نے شرکت کی اورملکی تجارتی پالیسی میں خواتین کی شمولیت سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

یو ایس ایڈ کے سندھ اور بلوچستان کے لیے پراونشل ڈائریکٹر ڈینس اے ہربولواس نے بھی اجلاس میںشرکت کی اور زور دیا کہ خواتین تجارتی مواقع تک رسائی چاہتی ہیں اور انھیں یہ اہلیت فراہم کی جانی چاہیے کہ وہ وسائل کی مثر تنظیم کے ذریعے اپنے کاروبار کو فروغ دیں اور مارکیٹ کی طلب کو پوراکرسکیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین کو انتظامی اور اداراتی وسائل اور صلاحیتیوں سے لیس کیا جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو ترقی دیں سکیں، برآمدات بڑھا سکیں اور اپنے کاروبار کو وسیع اور موثرطریقے سے چلاسکیں۔

(جاری ہے)

گول میز اجلاس کے شرکا نے تجارتی پالیسی کی تشکیل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پالیسی کی تشکیل میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کی وکالت کی۔اجلاس میں مختلف سیشن ہوئے جن میں پاکستان ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولیوشن آفس کی سابق ڈائریکٹر روبینہ توفیق سمیت ماہرین نے شرکت کی۔ اسی طرح کے اجلاس حال ہی میں دیگر شہروں میں بھی منعقد کیے جاچکے ہیں جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر اور پشاور سے شرکا نے حصہ لیا۔

یو ایس ایڈ کا پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹیوٹی (PREIA) پروجیکٹ پاکستان کے تجارتی شعبے کے فروغ کا پانچ سالہ پروگرام ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت یو ایس ایڈ ٹریننگ پروگرام پاکستان کے اشتراک سے گول میز اجلاس کا سلسلہ منعقد کیا جارہا ہے جو وومین لیڈرشپ ڈیویلپمنٹ پروگرام (WLDP) کاحصہ ہیں۔ وومین لیڈرشپ ڈیویلپمنٹ پروگرام (WLDP) کا مقصد سرکاری، تعلیمی، کارپوریٹ اور بزنس سمیت مختلف تجارتی شعبوں سے وابستہ خواتین کو معاونت فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :