ہیری پورٹر پڑھنے والے بچے بہترشخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔سائنسی تحقیق

Ameen Akbar امین اکبر پیر 23 جنوری 2017 23:55

ہیری پورٹر پڑھنے والے بچے بہترشخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔سائنسی تحقیق

کچھ کتابیں اپنے پڑھنے والوں پر اچھا اثر چھوڑتی ہیں۔ بچپن میں پڑھی ہوئی کتابوں کا اثر ساری زندگی بھی رہتا ہےسائنسی تحقیق کے مطابق ہیری پورٹر سیریز پڑھنے سے بچے بہتر شخصیت کے مالک بنتے ہیں۔

(جاری ہے)


ایک جریدے اپلائیڈ سائکالوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جن بچوں نے ہیری پورٹر پڑھی ہوتی ہے وہ اقلیتی گروپوں کے حوالے زیادہ کھلے ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور ایسے بچوں میں اقلیتوں کے حوالے سے بہت کم تعصب ہوتا ہے۔


اس تحقیق میں بچوں کے تین گروپوں کاجائزہ لیا گیا۔تحقیق میں شامل ہونے والے بچے 10 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تھے۔تحقیق میں شامل وہ بچے جو کتابوں کے مرکزی خیال کو سمجھتے اور اس پر بات چیت کر سکتے تھے وہ اقلیتی گروپوں کے حوالے سے زیادہ حساس تھے۔
ہیری پورٹر کے ہیرو کی شخصیت کلاسیکل ہیرو جیسی نہیں تھی مگر وہ ہر کسی کے ساتھ برابری کی بنیاد پر برتاؤ کرتا تھا۔