ہم ایک پیسے کی کرپشن کو بھی اپنے لئے گالی سمجھتے ہیں، جب پیسہ پاکستان سے باہر گیا ہی نہیں تو منی ٹریل پاکستان سے کیسے بنے گی، میاں نوازشریف کا تمام کیریئر بے داغ ہے ،ہم عدالت کے سامنے اپنا نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں وہاں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ،مجھے اپنے کزنوں کے خاندانی اثاثوں پر کوئی اعتراض نہیں ،ہمارے خاندان میں ادب واحترام اولین ترجیح ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
پیر 23 جنوری 2017 23:23
(جاری ہے)
سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم میڈیا کے سامنے نہیں بلکہ عدالت کے سامنے اپنا نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں ،عدالت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ،میاں نوازشریف کا تمام کیرئر بے داغ ہے ،مجھے اپنے کزنز کے خاندانی اثاثوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے اپنے انٹرویو میں تسلیم کیا کہ ان کی چھوٹی سی آف شور کمپنی ہے اور یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے بیرون ممالک فلیٹس ہیں ، عوام کو بتایا جائے کہ کس نے قرضے معاف کروائے اور کس نے ملک کولوٹا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے غیر ملکی فنڈنگ کیس پر کوئی بات نہیں کرتا ،میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی فیملیز میں اختلافات سے متعلق سوال کے جواب میں فرزند شہباز شریف نے کہا کہ ایسی گھٹیا باتوں پر میں کوئی جواب نہیں دوں گا ،یہ ہمارے سیاسی مخالفین کا خواب ہے ،وہ دونوں فیملیوں کے درمیان اختلافات دیکھنا چاہتے ہیں ، اس حوالے سے میں اتنا کہنا چاہوں گا کہ ہمارے خاندان میں ادب واحترام اولین ترجیح ہے ۔سلیمان شہباز نے کہا کہ جب پیسہ پاکستان سے باہر گیا ہی نہیں تو منی ٹریل پاکستان سے کیسے بنے گی ،عدالت میں ثابت ہوگا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے برخلاف کوئی اثاثے نہیں بنائے گئے ،2008سے میرے والد وزیراعلیٰ پنجاب ہیں ان پر آج تک ایک پیسے کا الزام بھی نہیں لگا ،زیادہ وقت نہیں رہ گیا اب چند دنوں کی بات ہے پانامہ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک پیسے کی کرپشن کو بھی اپنے لئے گالی سمجھتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.