میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کیجانب سے جائے حادثہ کا معائنہ ، میونسپل کمشنر کو سیپکو کو فوری خط ارسال کرنے کی ہدایت

پیر 23 جنوری 2017 23:23

سکھر۔ 23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز ایس ڈی ایم آفس کے نزد یک گیارہ ہزار کے وی کا الیکٹرک پول آئل ٹینکر کی ٹکر سے گرگیا تھا مگر تا حال سیپکو حکام نے اس پر توجہ نہیں دی ہے، جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس سلسلے میں میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بھی جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور میونسپل کمشنر کو ہدایت کی کہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو کو فوری خط ارسال کریں، میونسپل کمشنر نے میئر سکھر کی ہدایت کی روشنی میں ایس اے سیپکو کوخط ارسال کردیا ہے ، جس میںتحریر ہے کہ کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے فوری طور پر تباہ شدہ الیکٹرک پول کو تبدیل کرکے نیاپول لگایا جائے اور تاروں وغیرہ کو درست کیا جائے تاکہ عوام کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں میئر سکھر نے ایس ڈی ایم آفس کے سامنے روڈ کا بھی معائنہ کیا ور اسے چوڑا کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے میونسپل کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ایکسئین سیپکو کوخط لکھیں کہ ایس ڈی ایم آفس کے سامنے نصب ٹرانسفارمر کو روڈ کی سائیڈ میں نصب کریں تاکہ روڈ چوڑا کرنے کے سلسلے میں رکاوٹ نہ بن سکیں۔ اسکے علاوہ میئر سکھر نے شہر کے دورے کے دوران اس بات کا نوٹس لیا کہ عمارتوں کی تعمیر کے دوران مالکان میونسپل کارپوریشن سے ملبہ پرمیشن نہیں لیتے ہیں اور بغیر اجازت تعمیری مٹیریل روڈ پر رکھتے ہیں۔

اس لیے انہوں نے لینڈ گرانٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں تعمیر ہونے والی بلڈنگز کا معائنہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس میونسپل سے جاری کردہ ملبہ پرمیشن ہے کہ نہیں اور غیر قانونی طورپر تعمیری مٹیریل کے مالکان کو نوٹس جاری کریں تاکہ وہ میونسپل سے ملبہ پرمیشن حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :