ہم اداروں میں ہوتے ہوئے بھی اختیارات سے محرومی کی وجہ سے ڈیلیور نہیں کر پارہے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی ر کن قومی اسمبلی عبد الوسیم

ایم کیو ایم کی بنیادی فلاسفی ہے کہ ہم 98فیصد عوام کی حکمرانی چاہتے ہیں، رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین

پیر 23 جنوری 2017 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام سے لیکر آج تک پاکستان بنانے والوں اور انکی اولادوں کے ساتھ جو رویہ ہے وہ افسوس ناک ہے انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں، شہر کے مسائل خواہ وہ کوئی بھی علاقہ ہو سرجانی ہو یا کوئی اور مسائل کی زیادتی اور وسائل کی کمی ہے، ہم اداروں میں ہوتے ہوئے بھی اختیارات سے محرومی کی وجہ سے ڈیلیور نہیں کر پارہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سرجانی ٹائون میں رات گئے دیر تک چلنے والے جنرل ورکرز اجلاس جو جلسے کی صورت اختیار کرگیا خطاب کرتے ہوئے کیا۔عبد الوسیم نے کہا کہ 70فیصد ٹیکس دینے کے باوجود ہمیں ہمارا حصہ نہیں دیا جارہا، سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن تو ہوگئے لیکن جاگیر دار وڈیرے اور چند خاندان عام آدمی کو سہولت سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے قدغن لگا کر اور اختیارات کو نایاب کرکے عوام کو تمام تر سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے، ہمارے ساتھی پابند سلاسل ہیں ، ڈیڑھ سو کے لگ بھگ لاپتہ ہیں ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے، ہم سب کے ساتھ مخلص ہیں لیکن کوئی ہمارے ساتھ کوئی مخلص نہیں، صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ ظلم بند کرائیں اور خصوصی گرانٹ اور اختیارات دیئے جائیںاگر کوئی راستہ نہ بچا تو پھر سڑکوں پر فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی شق140-Aکے تحت وسائل و اختیارات نہ دیئے گئے تو 20سی22انتظامی یونٹس قائم کرنے کے لئے عملی جدوجہد کریں گے،سرجانی سمیت پورے شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیںاور فنڈز نہیں دیئے جا رہے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ایم کیو ایم کی بنیادی فلاسفی ہے کہ ہم 98فیصد عوام کی حکمرانی چاہتے ہیں جس پر دو فیصد مراعات یافتہ طبقہ حاوی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی فرزند زمیں نہیں تسلیم کیا جاتا، تیسرے درجے کا شہری مانا جاتا ہے ، مہاجروں کو بھی اب پہلے درجے کا شہری اور سارے حقوق دینے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ 2018میں بھی مہاجر اپنا ووٹ بنک ایک ثابت کرینگے، ایم کیو ایم پاکستان جسے سپورٹ کریگی وہی جیتے گا پتنگ بلند رہیگی۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی نے کہا کہ مردم شماری میں عوام مکمل حصہ لیں،مارچ کی مردم شماری میں تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر اپنی اکثریت ثابت کریںاور جعلی اعداد و شمار کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 23اگست کا اقدام مہاجروں کی حرمت کے لئے تھااور اس کا مقصد مظلوم عوام اور بے گناہ ساتھیوں کو ظلم سے بچانا تھا، ہم محب وطن ہیں یہ کسی سے کہنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :