خواجہ سعد زبان نہ کھلوائیں، مغل شہزادے اور شہزادی لیگی رہنمائوں کو جو احترام دیتے ہیں ہمیں سا کا بھی پتا ہے‘شوکت بسرا

سعد رفیق بھی مریم اور حمزا کی خوشامد چھوڑیں ریلوے پر توجہ دیںجتنے حادثے ریلوے میں خواجہ سعد کی وزارت کے دوران ہوئے اتنے پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوئے،تاریخ خواجہ سعد کے قیادت کے کرپشن کے کارناموں سے بھری پڑی ہے‘سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب

پیر 23 جنوری 2017 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب شوکت بسرا نے کہاکہ بینظیر بھٹو کا بیٹا پنجاب میں نکلا تو ضیا باقیات کے ہوش اڑ گئے ہیں،ضیا مارشل لا کے خلاف میدان میں نکلی نہتی بینظیر کو بھی ان کے بڑے چھوٹی سی بچی کہا کرتے تھے،بلاول کی لاہور فیصل آباد ریلی تو ابھی ایک معمولی سی جھلکی ہے، اصل تحریک تو ابھی شروع ہونی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کے بیان پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب شوکت بسرا نے نے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ چیئرمن بلاول بھٹوکے وسطی پنجاب کے کامیاب دورے کو دیکھ کر سعد رفیق کو سرد موسم میں بھی پسینہ آرہا ہے۔بھٹو میدان میں آیا تو کاغذی اور ٹی وی سکرینوں کے شیروں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو شہیدوں کے وارث ہیں اور پی پی جمہوریت کی امین جماعت ہے۔

پاناما کوئین مریم اور مرغی کے تاجر حمزا سینئر رہنمائوں کی جتنی عزت کرتے ہیں سب کو پتا ہے۔انہوںنے کہاکہ حمزا شہباز سے ملاقاتوں کے لئے جوتے گھس جاتے ہیں، مریم نے وفاقی وزرا کو خوشامد پر لگا رکھا ہے ۔خواجہ سعد زبان نہ کھلوائیں، مغل شہزادے اور شہزادی لیگی رہنمائوں کو جو احترام دیتے ہیں ہمیں سا کا بھی پتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کراچی آپریشن کا کریڈٹ لینے والے پنجاب میں آپریشن کی اجازت کیوں نہیں دی۔

سعد رفیق بھی مریم اور حمزا کی خوشامد چھوڑیں ریلوے پر توجہ دیںجتنے حادثے ریلوے میں خواجہ سعد کی وزارت کے دوران ہوئے اتنے پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوئے۔تاریخ خواجہ سعد کے قیادت کے کرپشن کے کارناموں سے بھری پڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ سٹیل ملز سے لئے کر پی آئی اے تک تمام ادارے خواجہ سعد کی قیادت کے حوس کا شکار بنے۔ پاناما لیکس میں پھسے شریف خاندان کو کی وکالت کرنا سیاست نہیں، شرمناک عمل ہے۔