شام میں قیام امن کے لیے مذاکرات کا نیا دور شروع

شامی باغیوں کے نمائندوں کے علاوہ دمشق حکومت کے مندوبین بھی شریک

پیر 23 جنوری 2017 21:27

آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) شام میں قیام امن کی کوششوں کی خاطر قزاقستان کے دارالحکومت میں مذاکرات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ آستانہ میں منعقد کیے جا رہے اس مذاکراتی عمل میں شامی باغیوں کے نمائندوں کے علاوہ دمشق حکومت کے مندوبین بھی شریک ہیں۔ شامی باغیوں کے ترجمان نے البتہ بتایا ہے کہ ان مذاکرات میں دمشق حکومت سے براہ راست گفتگو نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

شامی اپوزیشن کے مطابق وہ اس مذاکراتی عمل میں صرف سیزفائر پر بات چیت کرے گی۔ شامی باغیوں کا کہنا ہے کہ اس دوران گزشتہ ماہ ترکی اور روس کی کوششوں سے طے پانے والے سیزفائر معاہدے کو فعال بنانے پر زور دیا جائے گا۔ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ایران نواز شیعہ فائٹرز اس جنگ بندی ڈیل کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ناقدین نے شامی باغیوں اور دمشق حکومت کے مندوبین کے مابین اس براہ راست رابطے کو امن عمل کے لیے اہم قرار دیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :