سجاول میں بجلی بحران،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے زیادہ

پیر 23 جنوری 2017 20:15

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) سجاول میں بجلی کا بحران جاری ہے ،سجاول ضلع بھر میں مختلف شہروں میں حیسکونے بجلی لوڈ شیڈنگ سولہ گھنٹے سے زیادہ کردی ہے ،جس کی وجہ سے شہروں میں پانی کی فراہمی متاثرہے اور پانی کی شدید قلت ہے ،علاوہ ازیں حیسکو عملے نے چند نادھندگان صارفین کے بجائے پورے علاقے بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے، ضلع کی اکثرآبادی کو کئی ہفتوں سے بجلی سے محروم کردیاگیاہے ،ایس ڈی او حیسکو نے بجلی منقطع کرنے کے لئے نجی ملازمین مقرر کردئے ہیں جو قبل ازیں کنڈے اور بجلی چوری کا بھتہ وصول کرنے پر معمور تھے ،حیسکو کی جانب سے بقایاجات کی وصولی کے لئے مزید علاقوں کی بجلی بند کرنے کا عندیہ دیاگیاہے جس سے بل بھرنے والے صارفین متاثرہیں