گوگل نے ٹوئٹر موبائل اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم’’فیبرک‘‘ خرید لیا

پیر 23 جنوری 2017 15:28

گوگل نے ٹوئٹر موبائل اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم’’فیبرک‘‘ خرید ..
سان فرانسسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سرچ انجن گوگل نے ٹوئٹر موبائل اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم’’فیبرک‘‘ خرید لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے ابھی سودے کی مالیت ظاہر نہیں کی ہے تاہم کہا ہے کہ اس پلیٹ فارم کی خریداری سے ان کی موبائل ایپ ڈیویلپمنٹ کی صلاحیت بہتر ہو گی۔یاد رہے کہ ٹوئٹر نے 2014 میں فیبرک کو لانچ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :