قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس

کمیٹی اراکین اور وزارت صحت حکام نے مرنے کے بعد اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جنوری 2017 14:30

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2017ء) : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رکن کمیٹی نے انکشاف کیا کہ ملک میں ایک گردے کی قیمت ایک لاکھ تیس ہزار روپے ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ہی سیکرٹری اور وزارت صحت کےدیگر حکام نے مرنے کے بعد اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔رکن کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایسی بستیاں ہیں جہاں لوگ اپنے اعضا فروخت کر چکے ہیں۔ جس پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے تمام اراکین نے بھی مرنے کے بعد اپنے اعضا کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ مذکورہ اجلاس کی مزید تفصیلات سے متعلق تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :