نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش سے ہر طرف جل تھل،تاریخی عمارت بھی متاثر

پندرہ ہزار سے زائد مکانات کی بجلی منقطع،کئی نشیبی علاقے زیر آب،شہری گھرو ں سے نہ نکلیں،محکمہ شہری دفاع

پیر 23 جنوری 2017 12:21

نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش سے ہر طرف جل تھل،تاریخی عمارت بھی متاثر
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش سے آکلینڈ اور آس پاس کے علاقوں میں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 1880 کی دہائی میں تعمیر کی گئی ایک عمارت بھی بارش سے متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

پندرہ ہزار سے زائد مکانات کی بجلی منقطع ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش سے آکلینڈ اور آس پاس کے علاقوں میں بھی جل تھل ایک ہوگیااورکئی نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے،محکمہ شہری دفاع کے مطابق شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :