نظام صلوة کے نفاذ میں کامیاب رہے، دیگر صوبوں میں بھی کوشش جاری ہے،سردار یوسف

سعودی وزیر حج سے ملاقات مفید رہی، وزارت مذہبی امور اب عمرے کی بھی نگرانی کریگی،وفاقی وزیر مذہبی امور

اتوار 22 جنوری 2017 23:50

نظام صلوة کے نفاذ میں کامیاب رہے، دیگر صوبوں میں بھی کوشش جاری ہے،سردار ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سعودی وزیر حج سے ملاقات مفید رہی، وزارت مذہبی امور اب عمرے کی بھی نگرانی کریگی۔ انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی امور دعوت و تبلیغ کے شعبے میں بھی کام کرتی ہے جس کے تحت ہم نے اسلام آباد میں صلوة کا نظام شروع کیا جس میں ہمیں کافی حد تک کامیابی ملی۔

اس ضمن میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کرکے انہیں اس بات پر قائل کیا ہے کہ وہ نظام صلوة قائم کریں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مشائخ و علمائ کونسل بھی وزارت مذہبی امور کی زیر نگرانی تشکیل دی ہے جس میں مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔ وفاق المدارس کے نمائندے اور مذہبی امور کے صوبائی وزرائ بھی اس کونسل کے ممبر ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ دینی مدارس کے نصاب میں یکسانیت اور عصری تعلیم شامل کی جائے۔ سردار یوسف نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ہم اسکولوں کے سلیبس میں قرآنی تعلیم لازمی قرار دینے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کے ساتھ پانچویں کلاس تک ناظرہ اور بارہویں جماعت تک ترجمے کے ساتھ قرآن کریم پڑھانا لازمی ہوگا

متعلقہ عنوان :