نئی صنعتوں کے قیام اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے سٹاک مارکیٹ کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، صدر فیصل آباد چیمبر
اتوار 22 جنوری 2017 23:00
(جاری ہے)
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہاکہ سٹاک مارکیٹوں کے ذریعے ہی صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے سرمایہ فراہم ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے راہیں بھی سٹاک مارکیٹوں کے ذریعے ہی کھولی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی محتاط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس وقت ہماری سٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی پانچ بڑی مارکیٹوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے فیصل آباد میں کیپیٹل مارکیٹ ایکسپو کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس ایونٹ سے فیصل آباد کی تاجر برادری اور شرکاء کو شیئرمارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اہمیت اور افادیت کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی اور اس سے وہ منافع بخش سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سرمائے کے بہترین استعمال کو بھی یقینی بنا سکیں گے۔ اس تقریب میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر انویسٹر ایجوکیشن مرتضیٰ عباس، پاکستان سٹاک ایکسچینج ریجنل ہیڈمسٹر صمد، میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مشمومہ زہرہ مجید اور کیپیٹل ڈیپازٹری کمپنی کے منیجر مارکیٹنگ عارف احمد نے بھی خطاب کیا اور کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.