کوئٹہ ،جماعت اسلامی کے رکن ڈاکٹر احسن حامد کے تایا انتقال کر گئے

اتوار 22 جنوری 2017 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) جماعت اسلامی کے رکن ڈاکٹر احسن حامد کے تایا ،امجدبشیر،حامدبشیر اور اسدبشیر کے بھائی جاوید اختر ولد بشیراختر گزشتہ دن لاہور میں انتقال کر گیے انہیں مقامی قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میںسپرخاک کر دیا کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاوید اختر کی رہائش گا ہ چمن ہائوسنگ اسکیم کوئٹہ میں جاری ہیں دریں اثناء جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر نے ڈاکٹر احسن حامد کے تایا جاوید اختر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔