خواجہ آصف اورچوہدری نثار سے زیادہ عمران خان وزیر اعظم کے خدمت گار ہیں، اسفندیار ولی
فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لئے اے پی سی بلائی جائے، صوبائی خودمختاری کی بات ہم نے کی، فاٹا کے بارے میں پارٹی کا سٹینڈ واضح ہے، فاٹا کو جلد از جلد صوبے کا حصہ بنایا جائے اور انگریز کی کھینچی لکیر کو ختم کیا جائے، سی پیک سے متعلق جو وعدے نواز شریف نے ہم سے کئے تھے، وہ پورے نہیں ہو رہے، میاں صاحب نے پہلے ایک وعدہ کیا تھا وہ وفا نہ ہوا اور میاں صاحب جدہ پہنچ گئے، میاں صاحب! ہم فقیروں سے کیا گیا وعدہ اگر اب پورا نہ ہوا تو جدہ بھی نہیں جگہ ملے گی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کا جلسے سے خطاب
اتوار 22 جنوری 2017 21:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور چودھری نثار سے زیادہ عمران خان وزیر اعظم کے خدمت گار ہیں، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لئے اے پی سی بلائی جائے، صوبائی خودمختاری کی بات ہم نے کی، فاٹا کے بارے میں پارٹی کا سٹینڈ واضح ہے، فاٹا کو جلد از جلد صوبے کا حصہ بنایا جائے اور انگریز کی کھینچی لکیر کو ختم کیا جائے، سی پیک سے متعلق جو وعدے نواز شریف نے ہم سے کئے تھے، وہ پورے نہیں ہو رہے، میاں صاحب نے پہلے ایک وعدہ کیا تھا وہ وفا نہ ہوا اور میاں صاحب جدہ پہنچ گئے، میاں صاحب! ہم فقیروں سے کیا گیا وعدہ اگر اب پورا نہ ہوا تو جدہ بھی نہیں جگہ ملے گی۔
اتوار کو ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ میاں صاحب! جتنی بڑی خدمت عمران خان آپکی کر رہے ہیں، اتنی خدمت خواجہ آصف اور چودھری نثار کبھی نہیں کر سکتے، عمران خان کو تمغہ ضرور دیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کی بات ہم نے کی، فاٹا کے بارے میں پارٹی کا سٹینڈ واضح ہے، فاٹا کو جلد از جلد صوبے کا حصہ بنایا جائے اور انگریز کی کھینچی لکیر کو ختم کیا جائے۔
اسفند یار ولی نے کہا کہ فاٹا میں مردم شماری سہی معنوں میں کرائی جائے اور فاٹا کو ایک آئینی پیکج دیا جائے جس میں صوبائی کابینہ میں فاٹا کے وزرا کا کوٹہ رکھا جائے۔ اسفند یار ولی نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو صرف این ایف سی ایوارڈ کے پیسے ہی نہیں بلکہ سپیشل گرانٹ دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے متعلق جو وعدے نواز شریف نے ہم سے کئے تھے، وہ پورے نہیں ہو رہے۔ اسفند یار ولی نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب نے پہلے ایک وعدہ کیا تھا وہ وفا نہ ہوا اور میاں صاحب جدہ پہنچ گئے، میاں صاحب! ہم فقیروں سے کیا گیا وعدہ اگر اب پورا نہ ہوا تو جدہ بھی نہیں جگہ ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.