لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ‘ معیشت کی بحالی ‘روزگار کی فراہمی وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں قائم حکومت کی اولین ترجیحات ہیں‘ عوام کا معیار زندگی بلندکرنے اور الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے ملک بھر میں نئے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا قیام، ہیلتھ انشورنس کارڈز، وزیراعظم یوتھ لون اسکیم جیسے منصوبوں کا اجراء کیا گیا ہے
مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر کی پارٹی وفود سے گفتگو
اتوار 22 جنوری 2017 21:40
(جاری ہے)
سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اورملک میں جمہوری نظام کا تسلسل قائم ہو چکا ہے۔
اس لئے فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں ہونے چاہیے۔ انہوںنے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ آنے والے الیکشن کی تیاری کریں اور اپنا مقدمہ عوامی عدالت میں پیش کریں تاکہ دود ھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ قوم انتشار ، دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے اور عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔جس کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اور بلوچستان کراچی اور فاٹا میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا کریڈیٹ پاک فوج ، حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)لوڈ شیڈنگ توانائی کے بحران اور دہشت گردی پر قابوپانے سمیت دیگر قومی مسائل کو حل کرتے ہوئے 2018ء میں خوشحالی پاکستان کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے اور مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے کارکردگی کی بدولت شکست سے دوچارکریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.