بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ،اسحاق ڈار

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا ،اسحاق ڈار کا منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت

اتوار 22 جنوری 2017 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا اور وزیر خزانہ نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔ اتوار کو وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا ۔ سیکرٹری خزانہ نے تمام منصوبوں پر اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا اور فنڈنگ پالیسی وسیع کرنے کی ہدایت کی ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :