بہت جلد میرپورخاص کے لئے نکاسی اور فراہمی آب سمیت دیگرترقیاتی منصوبوں کا اعلان کروں گا، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 22 جنوری 2017 21:40

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میر پورخاص کا دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد میرپورخاص کے لئے نکاسی اور فراہمی آب سمیت دیگرترقیاتی منصوبوں کا اعلان کروں گایہ بات وزیر اعلی سندھ نے میونسپل کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر نواب قریشی اور دیگر کونسلروں کے وفد سے بھرگڑی ہائوس میں ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر نواب قریشی نے چئرمین میونسپل کمیٹی کی جانب سے پیپلزپارٹی کے کونسلروں کے ساتھ معتصبانہ رویہ اور شہرکی حالت سے آگاہ کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :