لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی بحالی اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر
اتوار 22 جنوری 2017 21:20
(جاری ہے)
سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اورملک میں جمہوری نظام کا تسلسل قائم ہو چکا ہے۔
اس لئے فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں ہونے چاہیے۔ انہوںنے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ آنے والے الیکشن کی تیاری کریں اور اپنا مقدمہ عوامی عدالت میں پیش کریں تاکہ دود ھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ قوم انتشار ، دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے اور عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔جس کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اور بلوچستان کراچی اور فاٹا میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا کریڈیٹ پاک فوج ، حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)لوڈ شیڈنگ توانائی کے بحران اور دہشت گردی پر قابوپانے سمیت دیگر قومی مسائل کو حل کرتے ہوئے 2018ء میں خوشحالی پاکستان کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے اور مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے کارکردگی کی بدولت شکست سے دوچارکریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.