پاک افواج اور ایف سی کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے ‘بلوچستان کے معصوم لوگوں کو ورغلا کر پہاڑوں پر بھیجنے والے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ‘بلوچستان کی غیور عوام پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام سازش ناکام بنادیں گے بلوچ قوم محب وطن ہیں

کمانڈنٹ سبی اسکائوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب سے خطاب

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) کمانڈنٹ سبی اسکائوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افواج اور ایف سی کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے بلوچستان کے معصوم لوگوں کو ورغلا کر پہاڑوں پر بھیجنے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے بلوچستان کی غیور عوام پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام سازش ناکام بنادیں گے بلوچ قوم محب وطن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر سبی اسکائوٹس میں منعقد پیر سید سالم شاہ بخاری ٹورنامنٹ فائنل میچ کے موقع پر کھلاڑیوں ،شائقین کبڈی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، ہاکی ایسوسی ایشن سبی کے صدر الحاج ڈاکٹر جمال مری ، اسٹاف آفیسر میجر قاسم شرازی ، میجر آصف شہزاد ، کیپٹن امان اللہ ، کیپٹن عدنان ، جماعت اسلامی کے امیر میر مظفر نذر ابڑو، کبڈی ایسوسی ایس سبی کے چیئر مین حاجی صدیق لونی ، صدر قادر بخش لونی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کوہلو ملک آزا د خان خجک ، متولی دربار بابا غوث بخش ، میر جان الفت ، معروف ایڈووکیٹ عنایت اللہ مرغزانی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، آفس سیکرٹری طاہر عباس، پریس سیکریٹری نیاز احمد نیازی ، پیپلز پارٹی کے رہنما سید اصغر شاہ ، اللہ بخش مری ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل ( ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہرعلی کے علاوہ شائقین کبڈی کی بڑی تعداد موجود تھے کمانڈنٹ سبی اسکائوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ نے کہا کہ الحمد اللہ پاک افواج اور ایف سی کی بہترین کاوشوں کی بدولت بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ سبی کی عوام زندہ دل پرامن لوگ ہیں جو ایک گلدستے کی مانند پاکستان کی تعمیر و ترقی میں رول ادا کررہے ہیں بلوچستان کے موجودہ حالات میں ایک امید کی کرن روشن ہوچکی ہے بہت جلد بلوچستان پر امن صوبہ کہلائے گا جو عوام کے تعاون کے بغیرد ممکن نہیں سی پیک جس کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کی عوام کو ملے گا سی پیک کی بدولت بلوچستان میں امن اور خوشحالی کا انقلاب آئے گا امن کیلئے آرمی ایف سی کی خدمات جاری ہیں ہم نے دشمن کے کسی پروپیگنڈے میں نہیں آنا پرامن طور پر اپنی زندگی بسر کرنی ہے بلوچستان سے بہت نوجوان پاک افواج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں تناسب کے لحاظ سے بلوچستان کے نوجوان مختلف کیڈٹ کالجز میں زیر تعلیم ہیں جو لوگ یورپ میں بیٹھ کر عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں اپنی سازشوں اور ناپاک عزائم کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے غریب ان پڑھ نوجواںکو پہاڑوں پر بھیج رہے ہیں جہاں نہ زندگی ہے اور نہ ہی پانی وہ در اصل بلوچ عوام کے ساتھ ظلم کررہے ہیںبلوچ عوام کو ان کا پتہ چل چکا ہے اب بلوچستان کی غیور عوام ان کی باتوں میں نہیں آئینگے امن کے قیام کیلئے پاک فوج اور ایف سی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم اپنی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلوچستان کو کمزور کرنے کی ناکام سازشیں کررہے ہیں وہ اصل میں ملک اور بلوچستان کی عوام کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ ایف سی آپ ہی میں سے ہے اور آپ کے ہر مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی صحت مند معاشرے کیلئے ضروری ہے کہ نوجوان کھیلوں پر توجہ دیں ایف سی نوجوانوں کو اپنے وسائل میں رہ کر ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔