کامرس نیوز*

کراچی،چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی کا اجلاس،حکومتی پیکج پر غوروغوض کمیٹی کا چاول، کھانے پینے کی مصنوعات اور جیولری سیکٹر کو پیکیج میں شامل کرنے کا مطالبہ

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) برآمدات بڑھانے کے لیے کراچی چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی کے اجلاس میں ویژن 2030 پر مشاورت ہوئی،اجلاس میں حکومت کے ایکسپورٹ پیکیج پر بھی غوروخوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایکسپورٹ کی ذیلی کمیٹی نے وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج کو قلیل عرصے کی دوا قرار دیا تاہم لمبے عرصے میں ایکسپورٹ کی بحالی کے لئے پیداواری لاگت کم کرنے کا مشورہ دیا ہے ،اجلا س میں کمیٹی نے چاول، کھانے پینے کی مصنوعات اور جیولری سیکٹر کو پیکیج میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اجلاس میں کمیٹی نے ایکسپورٹ کی بحالی کے لئے تجویز کیا کہ چھوٹی فصلوں جن میں سونف، زیرہ اور تخ ملنگا شامل ہے، ان کی پیداوار بڑھانے اور ان کی ویلیو ایڈیشن پر توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :