عالمی طاقتیں پی ٹی آئی کے روپ میں ملک کے اندر سازشوں میں مصروف ہیں، وفاقی وزیراکرم خان درانی
علماء کرام نے ان کی سازشوں کو ناکام بنایا ،اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کا سہرا دینی جماعتوں کے سر ہے ،پارلیمنٹ میں پگڑی اور داڑھی کی موجودگی میں غیر اسلامی قوانین منظور نہیں کرائے جا سکتے ، جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ تقریبات میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے ،ملکی سیاست میں جے یوآئی کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا پارٹی اجلاس سے خطاب
اتوار 22 جنوری 2017 19:50
(جاری ہے)
اس موقع پر ایم پی اے اعظم خان درانی ،ملک نیاز علی خان میرا خیل ،ضلع ناظم بنوں سرفان درانی درانی اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان بھی موجود تھے ایم پی اے اعظم خان درانی نے وفاقی وزیر کو صد سالہ تقریبات کیلئے بنوں کے چاروں صوبائی اور ایک قومی حلقے میں دوروں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور اب تک کئے گئے انتظامات سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صد سالہ تقریبات سے ثابت کرینگے کہ جمعیت ہی دنیا کی سب سے بڑی مضبوط دینی اور سیاسی قوت ہے جو مغربی قوتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے انہوں نے کہاکہ کارکن صد سالہ تقریبات کو کامیاب بنانے کیلئے جمعیت کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے بھی عالمی سازش کا حصہ تھے جس کو علماء نے ناکام بنادیا تھا عالمی طاقتیں پی ٹی آئی کی روپ میں ملک کے اندر سازشوں میں مصروف ہے جسکو ناکام بنانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر علماء دراھی اور پگڑی والوں کی موجودگی انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ صد سالہ عالمی اجتماع ملکی سیاست کو ایک نیارخ دیگا اورنام نہاد سیاستدنوں کو اپنی حیثیت کااندازہ ہوجائیگاانہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک کے خلاف ہونے والے عالمی سازشوں کے خلاف ایک ڈھال ہے جس کی وجہ سے سے مغربیات کا پر چار کرنے والے جمعیت کی مقبولیت سے حائف ہے انہوں نے کہا کہ اجتماع کے اثرات ملکی اور عالمی سیاست پر پڑیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.