دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی حمایت ا ور قربانیاں قابل تعریف ہیں ،آرمی چیف
قبائلیوں کی مدد سے فوج ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں امن واستحکام کیلئے بہت اچھا کام کیا ہے دہشتگرد ا سے سبوثاژ کرنے میں ناکام ہونگے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کر رہے ہیں۔ مذہب ‘ صوبائیت ‘ زبان اور فرقے کے امتیاز سے بالاتر ہو کر ہم سب پاکستانی ہیں جنرل قمر جاوید باجوہ کی پارا چنار ‘ کرم ایجنسی اور پشاور کے دورہ کے موقع پر گفتگو آرمی چیف کو پارا چنار دھماکے بار ے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جنرل باجوہ نے ایجنسی ہسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی، پارا چنار میں آرمی پبلک سکول کے قیام کا بھی اعلان،آئی ایس پی آر
اتوار 22 جنوری 2017 17:50
(جاری ہے)
آرمی چیف کو پارا چنار دھماکے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایجنسی ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔
آرمی چیف نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔پارہ چنار دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی حمایت ا ور قربانیاں قابل تعریف ہیں ۔انھوںنے کہاکہ قبائلیوں کی مدد سے فوج ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں امن واستحکام کیلئے بہت اچھا کام کیا ہے دہشتگرد ا سے سبوثاژ کرنے میں ناکام ہونگے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کر رہے ہیں۔ مذہب ‘ صوبائیت ‘ زبان اور فرقے کے امتیاز سے بالاتر ہو کر ہم سب پاکستانی ہیں۔ آرمی چیف نے لوگوں کے مطالبے پر یکساں تعلیم کیلئے پارا چنار میں آرمی پبلک سکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔قبائلی عمائدین نے اپنے دکھ میں شریک ہونے اور آرمی پبلک سکول کے قیام کے اعلان پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور امن واستحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔بعد ازں جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا اورپار ہ چنار دھماکے میں شدید زخمی ہونے والوں کی عیادت کی جنھیں آرمی ہیلی کاپٹر اور گاڑیوں کی مدد سے منتقل کیا گیا تھا۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پارہ چنار پہنچنے پر کو ر کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے استقبال کیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
-
ہرچیز کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنا بانی پی ٹی آئی کی خامی ہے، مصطفی نواز کھوکھر
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.