تعلیمی پیکج کی منسوخی حکومت وقت کا غلط اقدام ہے‘جس کی وجہ سے آزادکشمیر بھر کے ملازمین میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے‘حکومت ملازمین کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور نہ کرے

تنظیم غیرجریدہ ملازمین کے جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز رشید کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 22 جنوری 2017 14:21

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) تنظیم غیرجریدہ ملازمین کے جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز رشید نے کہا ہے کہ تعلیمی پیکج کی منسوخی حکومت وقت کا غلط اقدام ہے۔جس کی وجہ سے آزادکشمیر بھر کے ملازمین میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت ملازمین کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور نہ کرے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو ملازمین کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔انہوںنے کہا کہ تعلیمی پیکج کے غیر جریدہ ملازمین کے شانہ بشانہ ہیںحکومت نے اگر اس معاملے میں نظر ثانی نہ کی تو حالات خراب ہونگے۔